آئینی ترمیم کامعاملہ:وزیراعظم،بلاول کی مولاناسےملاقات،فضل الرحمان کاشکوہ

0
28

26ویں آئینی ترمیم کامعاملہ،وزیراعظم شہبازشریف اورچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے مولانافضل الرحمان سےملاقات کی،سربراہ جےیوآئی نےشہبازشر یف سے اراکین اسمبلی کو ہراساں کرنے پر شکوہ کیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف رات گئےسربراہ جمعیت علمااسلام(ف)مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچےشہبازشریف کےہمراہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈارا ور وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ بھی تھے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری پہلےسےمولانافضل الرحمان کےگھرپرموجودتھے۔
ملاقات میں آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا گیا مگروزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری ناکام ہوئےدونوں مولانافضل الرحمان کوقائل نہ کرسکے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی اراکین اسمبلی کو ہراساں کرنے پر برہمی کا اظہار کیا، مولانافضل الرحمان نے وزیراعظم اور بلاول بھٹو سے شکوہ کیا کہ ایک جانب آئینی ترمیم پر انہیں راضی کرنے کی کوشش جاری ہے، دوسری جانب انہی کے ارکان پارلیمنٹ کو غائب کیا جا رہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آئینی ترامیم کے معاملے پر متفقہ لائحہ عمل اپنانے پر غور کر رہی ہیں، حکومت اپوزیشن ارکان کو آفرز دینے اور دباؤ میں لانے کا عمل ترک کرے، بات چیت کی فضا برقرار رکھنے کیلئے اعتماد کی فضا پیدا کرنا ہوگی، حکومت جے یو آئی کی جانب سے دیئے گئے مسودے کو ترجیح دے۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو میڈیا سے بات چیت کئے بغیر مولانا فضل الرحمان کے گھر سے روانہ ہوئے، بلاول بھٹو نے جاتے ہوئے گاڑی سے وکٹری کا نشان بنایا۔

Leave a reply