آئینی ترمیم کامعاملہ:پی ٹی آئی تاحال اپنا مسودہ پیش نہ کرسکی

0
32

26ویں آئینی ترمیم کےمعاملےپرتحریک انصاف تاحال اپنامسودہ پیش نہ کرسکی۔
26ویں آئینی ترمیم کےلئےسید خورشید احمد شاہ کی صدارت میں پا رلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں آئینی ترامیم پر حتمی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، عوامی نیشنل پارٹی، ایم کیو ایم اور حکومت اپنے مسودے پیش کرچکی ہے پی ٹی آئی تاحال اپنا مسودہ پیش نہ کرسکی۔
تحریک انصاف کاکوئی بھی رہنماپارلیمانی خصوصی کمیٹی کےاجلاس میں شریک نہ ہوا۔پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس میں آج بھی اتفاق رائے نہ ہوسکا، خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے دوبارہ ہوگا۔
ذرائع کےمطابق کمیٹی نے ن لیگ،پیپلزپارٹی،جے یو آئی اور اے این پی کے مجوزہ ڈرافٹ کو یکجا کرلیا۔

Leave a reply