آئین سب سےبالاترہے،اس پرعمل کیاجائےسپیکرکےپی کاالیکشن کمیشن کوخط
سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی بابرسلیم نےمخصونشستوں کےمعاملےپرالیکشن کمیشن کوخط لکھ دیاجس میں انہوں نےکہاہےکہ آئین سب سےبالاترہےاس پرعمل کیاجائے۔
قومی اورپنجاب اسمبلی کےبعدخیبرپختونخوااسمبلی کےسپیکربابرسلیم بھی میدان میں آگئے،مخصوص نشستوں کےمعاملےپرالیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا۔
سپیکرکےپی اسمبلی نےخط میں لکھاکہ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوچکا ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے۔خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو بار بار ملتوی کیا گیا،سپریم کورٹ کےفیصلے کےبعدکےپی میں بھی سینیٹ انتخابات کامعاملہ بھی حل ہوناچائیے۔
سپیکرکے پی اسمبلی نے خط میں کہا کہ آئین سب سے بالاتر ہے اس پر عمل کیا جائے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی روح اور منشا بیان کرتا ہے، تمام ادارے بشمول الیکشن کمیشن سپریم کورٹ فیصلے کے پابند ہیں۔
بابر سلیم سواتی نے لکھاکہ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ مخصوص نشستیں کس پارٹی کا حق ہیں، آئین پرعملدرآمد نہ کرنا آئین وقانون کی بالادستی کو نقصان پہنچانا ہے، آئین بالادست ہے اور تمام قانونی تقاضوں سے مقدم ہے۔
سپیکرکے پی اسمبلی نے خط میں لکھا کہ میرا عہدہ بتلاتا ہے کہ آئین کی منشا و قانون کی روح الیکشن کمیشن کے سامنے رکھوں ، سپریم کورٹ بطور آخری عدالت تشریح کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خطوط لکھے ہیں جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔