آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا ایجنڈا جاری، پاکستان کانام شامل

0
6

بین الاقوامی فنڈز(آئی ایم ایف)کےایگزیکٹوبورڈکے25ستمبرکوشیڈول اجلاس میں پاکستان کانام شامل کرلیاگیا۔
ترجمان آئی ایم ایف نےکچھ روزقبل ایک اعلان کیاتھاجس میں ان کاکہناتھاکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ 25 ستمبر کو پاکستان کے کیس کا جائزہ لے گا۔
بین الاقوامی فنڈز(آئی ایم ایف) 25 ستمبر کو پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز کے نئےقرض پروگرام کی منظوری کا جائزہ لے گا۔
پاکستان 2 ارب ڈالرز کا  فنا نسنگ  گیپ پورا کرنے کے لیےترقیاتی شراکت داروں سے ضروری مالی یقین دہانیاں حاصل کرچکا ہے ۔ۭ
اسٹیٹ بینک کا اعلامیہ:
اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا تھا کہ حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی تمام مالی یقین دہانیاں حاصل کرلی ہیں، اب آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں مزید کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان ستمبر 2024 میں آئی ایم ایف اجلاس میں اپنا مقدمہ پیش کرے گا، پاکستان کو رواں مالی سال 26.20 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، مالی سال کی ادائیگیوں میں 16.3 ارب ڈالر رول اوور ہوں گے۔

Leave a reply