
بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)جائزہ مذاکرات میں بڑےریلیف کی حکومتی کوششیں جاری ہیں۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف سےزیادہ سےزیادہ ریلیف لینےکی ہدایت کی۔پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات میں منی بجٹ سے بچانےکیلئےمتبادل ذرائع سےآمدن بڑھانے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ منی بجٹ کےبجائےٹیکس اقدامات پرسخت عمل درآمدکرکےآئی ایم ایف کوآمادہ کیا جائیگا ،وزارت خزانہ آئی ایم ایف کوسیلابی نقصانات کی وجہ سےریلیف پرآمادہ کرنےکی کوشش کریگی،آئی ایم ایف سےسیلاب متاثرین کیلئےبجلی بلوں میں ریلیف کی کوشش کی جائیگی۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ سیلاب متاثرین کیلئےزرعی قرض ادائیگی میں بھی ریلیف کی کوششیں کی جائیں گی ،آئی ایم ایف سےایف بی آرکےٹیکس ہدف میں کمی کی کوشش بھی کی جائے گی،آئی ایم ایف کوایف بی آر کےٹیکس شارٹ فال پر سیرحاصل بریفنگ دی جائےگی،آئی ایم ایف سےسیلاب کی وجہ سےٹیکس آمدن متاثرہونےپربھی بریفنگ دی جائیگی،آئی ایم ایف سےمعاشی ترقی کی شرح کےہدف میں معمولی کمی پر بھی بات ہوگی،آئی ایم ایف سےمزیدٹیکس نہ لگانےپر بھی رعایت کی کوشش کی جائےگی،سیلابی نقصانات کی وجہ سےوفاقی اخراجات میں ممکنہ اضافےپربھی غورہوسکتاہے۔















