آئی ایم ایف سے بڑا اور طویل مدت کا پروگرام لینے کے خواہشمند :محمد اورنگزیب
اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف سے کمرشل فنانسنگ لیں گے اور بانڈز لانچ کرینگے ، تھوک فروشوں، پرچون فروشوں، رئیل سٹیٹ اور زرعی آمدن کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائےگا، مہنگائی میں کمی کا رحجان ہے، سود کی شرح بھی کم ہوگی۔
ان کاکہنا ہے کہ دوست ممالک سے رقوم جمع کرانے اور رول اوور کرانے کا دور بیت چکا، ایس آئی ایف سی بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ اعتماد کا فقدان ہے، موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں کوئی رکاوٹ نہیں ، آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی آخری قسط میں 1.1 ارب ڈالر دینے ہیں، پروگرام میں تسلسل ہوگا تو معاشی نظم و ضبط رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم معیشت کی بہتری کے لیے کلیئر وژن رکھتے ہیں، ٹیکس نظام میں شفافیت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے ساتھ ماحولیات کی فنڈنگ پر بھی بات ہوسکتی ہے۔ آئی ایم ایف مشن آج پاکستان پہنچ رہا ہے ، وفد 14 سے 18 مارچ تک معاشی ٹیم کے ساتھ اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات کرے گا، مالیاتی ادارے اور پاکستانی حکام کےدرمیان 4 دن تک اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات ہونگے۔
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
دسمبر 21, 2024ڈالرکی قیمت میں اضافہ،روپیہ گراؤٹ کاشکار
دسمبر 20, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔