آئی ایم ایف قرض پروگرام:پاکستان کودوسری قسط وصولی سےقبل کئی اہداف میں ناکامی

بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف )قرض پروگرام کی دوسری قسط وصولی سےقبل پاکستان کئی اہداف حاصل کرنےمیں ناکام ہوگیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ دستاویزات کےمطابق پاکستان کو فروری 2025سےقبل آئی ایم ایف کی دوسری قسط وصول کرنےکےلئے کئی شرائط پوری کرنی تھی جس پرمکمل طورپرعمل درآمدہوتانظرنہیں آرہا۔
دستاویز کے مطابق نیٹ ٹیکس ریونیو ، تعلیم اور صحت کے اخراجات کے لیے طے شدہ اہداف کا حصول باقی ہے، پبلک فنانس، رائٹ سائزنگ اور محصولات ہدف کے مطابق پورے کرنا ہوں گے جب کہ ایف بی آر کو رواں مالی سال 12 ہزار 913 ارب روپے ٹیکس ہدف حاصل کرنا ہوگا۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ 39 میں سے 22 اسٹرکچرل بینچ مارک پر جولائی 2025 تک عملدرآمد کی شرط رکھی گئی ہے جن میں سے 18 وفاق اور 4 مرکزی بینک سے متعلق ہیں۔
دستاویزات کے مطابق مارچ 2025 تک زرمبادلہ ذخائر 3 ماہ کے درآمدی بل کے برابر لانے اور کرنسی سوئپ کا حجم 2.75 ارب ڈالر سے زائد نہ ہونا بھی شرائط میں شامل ہے، اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ایکسچینج ریٹ میں 1.25 فیصد سے زیادہ فرق نہیں ہوگا جب کہ شرائط کے تحت حکومت مرکزی بینک سے کوئی بوروئنگ نہیں کرے گی جس پر حکومت عملدرآمد کررہی ہے۔
دستاویزات میں مزید بتایاگیا ہےکہ وفاقی حکومت شرائط کے تحت گورننس اور کرپشن سے متعلق رپورٹ جاری کرنے کی پابند ہے۔
بجٹ کی تیاریاں : نان فائلرزکےگردمزیدگھیراتنگ
مئی 19, 2025سونےکی قیمت میں مزیداضافہ
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔