آئی ایم ایف نےجائیداد لین دین میں ٹیکسوں میں کمی کی درخواست کو مسترد کردیا

بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)نےایف بی آر کی جانب سے جائیداد کے شعبے کیلئے لین دین کے ٹیکسوں میں کمی کی درخواست کو مسترد کردیا ۔
بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)نے اپنے حتمی فیصلے میں فی الحال ایف بی آر کی جانب سے جائیداد کے شعبے کیلئے لین دین کے ٹیکسوں میں کمی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
اس سے قبل، اعلیٰ حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایم ایف نے اصولی طور پریکم اپریل 2025 سے جائیداد کے خریداروں پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں 2فیصد کمی پر اتفاق کیا ہے، بشرطیکہ اس کی تحریری منظوری آئی ایم ایف سے حاصل کی جائے۔
اب آئی ایم ایف نے باضابطہ طور پر بیان دیا ہے کہ اس نے جائیداد کے لین دین پر عائد ٹیکسوں میں کمی پر اتفاق نہیں کیا۔
دوسری جانب ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف کی ڈیمانڈپربنائےگئےٹیکس پالیسی آفس کاایجنڈہ سامنے آگیا، سیلزٹیکس اورامپورٹ پالیسی کوایف بی آرسےعلیحدہ کردیاگیا۔ایف بی آرکےپاس ٹیکس پالیسی اختیارات نہیں رہیں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ ایف بی آرافسران اورعملہ ٹیکس کلیکشن کےعلاوہ کوئی پالیسی نہیں بناسکیں گے،ٹیکس پالیسی کےنوٹیفکیشن پالیسی آفس میں ہی بنائےجائیں گے،ایف بی آرٹیکس کلیکشن اورایڈمنسٹریشن سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرےگا،ٹیکس خسارہ کم کرنےاورنئےٹیکس لگانےکااختیارایف بی آرکےپاس نہیں ہوگا۔
سونےکی قیمت میں مزیداضافہ
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔