آئی ایم ایف نےپاکستانی مالیاتی تجاویزمیں تضادکی نشاندہی کردی

0
12

بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)حکام نےپاکستانی حکام کی مالیاتی تجاویز میں تضادکی نشادہی کردی۔
ذرائع کےمطابق پاکستان کی مذاکراتی ٹیم نےگردشی قرضےسے نمٹنےکیلئے انوکھا فارمولہ تیارکرلیا،آ ئی ایم ایف ٹیکنیکل مشن کوبجلی کےبل بڑھاکرگردشی قرضہ واپس کرنے کی تجویزپیش کی گئی،ساتھ ہی اضافی ٹیکس نہ لگانےکافارمولہ بھی دیا گیا، سیلزٹیکس میں اضافےکی کوئی تجویزپیش نہ کی۔
ذرائع کاکہناہےکہ محض قانونی اورانتظامی طریقےسےمحصولات کاحجم بڑھانےکی تجویزپیش کی گئی، ساتھ ہی بجلی کےبلوں پراضافی سرچارج لگانےکی تجویز دے دی گئی،آئی ایم ایف نےبجلی کےبلوں پرسیلزٹیکس کم یاختم کرنےکی تجویز مسترد کردی۔تجویزبجلی کےبلوں کابوجھ کم کرنےکےلئےپیش کی گئی تھی۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ پاکستانی حکام نےفی یونٹ2روپے82پیسےاضافی سرچارج کی تجویزبھی پیش کی،ایک جانب حکومت بجلی کافی یونٹ ریٹ کم کرنےکی بات کررہی ہے،دوسری جانب اضافی سرچارج لگانےکی تجویزپیش کررہی ہے،حکومت نےپہلےہی اخراجاتی بوجھ کم کرنےکےلئے 1روپے47 پیسے کاسرچارج لگارکھا۔
ذرائع کےمطابق سردیوں کےمہینوں میں فی یونٹ ٹیرف کی کمی کی تجویزبھی مستردکردی گئی،پیکیج کمرشل اورصنعتی صارفین کیلئےبجلی سستی کرنےکےلئےتشکیل دیاگیاتھا۔

Leave a reply