آئی ایم ایف نےپاکستان کیلئے7ارب ڈالرقرض کی منظوری دیدی

0
53

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کےایگزیکٹوبورڈنےپاکستان کے لئے 7ارب ڈالرقرض کی منظوری دےدی۔
آئی ایم ایف کےایگزیکٹوبورڈ کااجلاس واشنگٹن کےہیڈآفس میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹلیناجورجیویاکی زیرصدارت منعقدہوا، جس میں پاکستان کا ایجنڈا سر فہرست تھا۔ایگزیکٹوبورڈ کےاجلاس میں جائزہ مشن اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے اسٹاف سطح کے معاہدے اور پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی بھی منظوری دی گئی۔پاکستان کا قرض پروگرام 37 ماہ کے عرصے پر محیط ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان 12 جولائی کو ایکسٹنڈڈ فیسلیٹی قرض پروگرام طے ہوا تھا، قرض منظوری سے پاکستان میں معاشی اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے، پاکستان پر ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگا، معاشی استحکام کیلئے پاکستان کو ٹیکس آمدنی بڑھانا ہوگی۔

Leave a reply