آئی ایم ایف نےپاکستان کی شرح نمومیں کمی کی پیشگوئی کردی

0
7

بین الاقوامی مارلیت فنڈز(آئی ایم ایف)نےپاکستان کی شرح نمو3فیصدسےکم ہوکر2.6فیصدہونےکی پیشگوئی کردی۔
آئی ایم ایف نےنئی ورلڈاکنامک آؤٹ لک رپورٹ اپریل2025جاری کردی۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کےمطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارےکےتخمینےکوجی ڈی پی کےایک فیصدسےکم کرکے 0.1فیصدکردیاگیا،آئی ایم ایف نےحکومت کےنجکاری پلان اورکاروباری ماحول کی بہتری کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےکی حمایت کردی۔ٹرمپ ٹیرف سےپیداہونے والی غیریقینی صورتحال کی وجہ سےعالمی اقتصادی نموبھی تبدیل ہوگئی۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کےمطابق اگلےمالی سال کیلئےپاکستان کی شرح نمو کا تخمینہ 3.6فیصدہے، رواں مالی سال آئی ایم ایف نےپاکستان میں افراط زرمیں بہتری کی پیشگوئی کی،افراط زرکاتخمینہ10فیصدسےکم کرکے5.1فیصد کردیاگیا۔
رپورٹ کےمطابق اگلےسال افراط زرکے7.7فیصدتک رہنےکی توقع ہے،اگلےمالی سال بھی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے0.4فیصدرہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply