آئی ایم ایف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کی راہ میں رکاوٹ

0
17

بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف )پروگرام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کی راہ میں رکاوٹ بن گیا۔
شہریوں پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کابوجھ مزیدبڑھ گیا،گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات 12روپے14پیسےفی لیٹرتک مہنگی ہوئیں۔
حکومتی ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف پروگرام کےباعث قیمتوں میں اضافہ روکنا ممکن نہیں تھا،ہائی سپیڈڈیزل16اکتوبرسےاب تک12روپے14پیسےفی لیٹرمہنگاکیاگیا،اسی مدت میں پیٹرول کی قیمت میں5روپے7پیسےفی لیٹراضافہ کیاگیا،حکومت نےڈیڑھ ماہ میں ہائی سپیڈڈیزل 3اورپیٹرول2بارمہنگاکیا۔
حکومتی ذرائع کامزیدکہناہےکہ حکومت لیوی کم کرکےپیٹرول اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں اضافہ روک سکتی تھی،حکومت آئی ایم ایف پروگرام کےباعث لیوی میں کمی نہیں کرسکتی،اس وقت پیٹرول پر60روپےفی لیٹرلیوی وصول کی جارہی ہے،ہائی سپیڈڈیزل پربھی60روپےفی لیٹرکےحساب سےلیوی عائدہے ،پیٹرول اورہائی سپیڈڈیزل پرشہری لیوی کامسلسل بوجھ برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔
حکومتی ذرائع کےمطابق جولائی تاستمبر2024میں پیٹرولیم لیوی کی مدمیں وصولی 261ارب 69کروڑرہی ،پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادپرلیوی کی وصولی میں 39ارب 62کروڑکااضافہ ہوا،گزشتہ سال جولائی تاستمبرپیٹرولیم لیوی کی وصولی 222ارب 7کروڑروپےتھی،رواں مالی سال کےلئےپیٹرولیم لیوی کی وصولی کاہدف 1281ارب روپےمقررہے،مالی سال 2023-24میں پیٹرولیم لیوی کی مدمیں وصولی ایک ہزار19ارب تھی۔مالی سال2022-23میں پیٹرولیم لیوی کی مدمیں580ارب وصول کئےگئےتھے۔

Leave a reply