آئی ایم ایف کاسرکلرڈیٹ میں کمی کامطالبہ

0
30

بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف )نےسرکلرڈیٹ میں کمی کامطالبہ کردیا۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف کےساتھ سرکلرڈیٹ مینجمنٹ پلان پرخصوصی سیشن ہوا۔
ذرائع کاکہناہےکہ پاکستان سرکلرڈیٹ میں1250ارب روپےکمی کاپلان تیارکررہاہے،سرکلرڈیٹ ختم کرنےکیلئےبینکوں سے1250ارب روپےکاقرض لینےکاابتدائی پلان تیارکیاجارہاہے،بجلی کےصارفین سے2.8روپےفی یونٹ سرچارج عائدکرکےبینکوں کاقرضہ اتارنےکی تجویزبھی زیرغورہے۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ سرکلرڈیٹ کی مدمیں300ارب روپےسٹیل کیے جاسکتے ہیں،سرکلرڈیٹ کے 600ارب روپےکےلیٹ پیمنٹ سرچارج معاف کرنے کی تجویززیرغورہے،بینکوں کاگردشی قرض اتارنے کیلئےبجلی کےفی یونٹ پر2.8 روپےتک سرچارج کی تجویززیرغورہے،رواں مالی سال کیلئے پاور سیکٹرگردشی قرضےمیں 350ارب روپےکااضافہ متوقع تھا۔
آئی ایم ایف وفد کوبریفنگ دی گئی گزشتہ6ماہ کےدوران اسٹاک میں10ارب روپےکی کمی ہوئی۔
ذرائع کےمطابق پاورسیکٹرکاگردشی قرضہ تقریباً2380ارب روپےکےلگ بھگ ہے،آئندہ 6ماہ کےدوران پاورسیکٹرکےگردشی قرضےمیں اضافےکاامکان ہے،آئندہ 6ماہ میں بجلی کی طلب میں اضافہ اورگردشی قرضہ بڑھ سکتاہے،پالیسی مذاکرات میں سرکلرڈیٹ مینجمنٹ پلان کی حتمی شکل دی جائیگی۔

Leave a reply