
بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)نےسندھ حکومت کوتعلیم اورصحت عامہ پرفنڈزبڑھانےکامشورہ دےدیا۔
آئی ایم ایف وفداورحکومت پاکستان کےمابین مذاکرات کاایک دورمکمل ہوگیاہے۔
ذرائع کےمطابق صوبائی سیکرٹری خزانہ فیاض جتوئی نے آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کی۔
ذرائع کاکہناہےکہ آئی ایم ایف نےسندھ کی معاشی کارکردگی کوسراہااوربین الاقوامی مالیت فنڈزنےموقف دیاکہ سندھ حکومت میں بیشترمعاشی اہداف حاصل کیےگئے۔آئی ایم ایف نےسندھ کی گزشتہ 8ماہ کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف کوبریفنگ دی گئی کہ سندھ حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 264ارب کاسرپلس دیااوربریفنگ میں یہ بھی بتایاگیا کہ زرعی انکم ٹیکس کاریٹ جولائی تادسمبر2024 اورجنوری تا جون 2025مختلف ہوگا۔
ذرائع کاکہناہےکہ آئی ایم ایف کوسندھ ریونیوبورڈکی کارکردگی سےآگاہ کیاگیا،بین الاقوامی مالیت فنڈزنے سندھ میں سنگل سیلزٹیکس گوشوارےکو سراہا، سندھ میں زرعی انکم ٹیکس کی پیچیدگیوں سےآئی ایم ایف کوآگاہ کیاگیا۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نےسندھ کوتعلیم اورصحت عامہ پرفنڈز بڑھانے کا مشورہ دیا،بین الاقوامی مالیت فنڈز نےسندھ میں پینےکےپانی کی کوالٹی کےلئےفنڈزبڑھانےپرزوردیا،آئی ایم ایف نےپسماندہ اضلاع میں معیار زندگی بہتربنانےکی ضرورت پرز وردیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل
مارچ 11, 2025نیاقرض پروگرام:پاکستان کوکڑی شرائط کاسامنا
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔