آئی ایم ایف کاماہ ستمبرکاشیڈول جاری:پاکستان کانام شامل نہیں

0
34

پاکستان کےلئے بُری خبر، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)ایگزیکٹوبورڈکاماہ ستمبرکاشیڈول جاری،پاکستان کا ایجنڈاشامل نہیں۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈکےماہ ستمبرمیں ابھی تک دواجلاسوں کاکیلنڈرجاری کیاگیاہےجس میں ایک اجلاس 9اوردوسرااجلاس 13ستمبرکوہوگا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کےستمبرکےشیڈول میں پاکستان ایجنڈامیں شامل نہیں ۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈکا9ستمبرکااجلاس بھوٹان کےلئےجبکہ 13ستمبرکااجلاس ناروے کے کیس کےلئے ہے۔
واضح رہےکہ قرض پروگرام کےلئےپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ12 جولائی کو ہوا تھا۔
وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کے لیے پر امید ہے جبکہ اس حوالے سے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لیے ایڈوانس اسٹیج پر ہیں اور اس ماہ قرض پروگرام کی آئی ایم ایف سے منظوری ملے گی۔

Leave a reply