آئی ایم ایف کاوفاقی ،صوبائی بجٹ میں طےشدہ شرائط پر عملدر آمد کا مطالبہ

بین الاقوامی مالیتی فنڈز(آئی ایم ایف )نےوفاقی اورصوبائی بجٹ میں طےشدہ شرائط پرعملدرآمدکامطالبہ کردیا۔
بین الاقوامی مالیتی فنڈز(آئی ایم ایف) اور حکومت پاکستان کےدرمیان نئے قرض پروگرام کےلئے مذاکرات کاسلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کےمطابق یکم جولائی سےزرعی آمدن پرانکم ٹیکس کی وصولی کا آغاز کیاجائے گا،زرعی آمدن پرانکم ٹیکس جمع کرنےکی گنجائش 100ارب روپےسے زائد ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ آئی ایم ایف نےوفاقی اورصوبائی بجٹ میں طےشدہ شرائط پرعملدر آمد کا مطالبہ کیاہے اورکہاکہ صوبائی حکومتوں کواخراجات کم کرنے کیلئے اقدامات کرناہوں گے،صوبائی حکومتیں بجلی اور گیس پرکوئی سبسڈی فراہم نہیں کریں گی،صوبائی حکومتوں کوبھی نئی ملازمتوں پرپابندی عائدکرنا ہوگی، صوبائی حکومتوں کواکاؤنٹس کومکمل طورپرڈیجیٹلائزکرناہوگا۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ صوبےپروگرام کےتحت طےشدہ وفاقی حکومت کےمعاشی اہداف کی مخالفت نہیں کرینگے،صوبےزرعی آمدن اورخدمات پرٹیکس وصولی کیلئے درکارتمام اقدامات کریں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پتریاٹہ نیو مری میں سیاحوں کیلئے آگہی واک کا اہتمام
اپریل 29, 2024 -
ایس سی اواجلاس :8ممالک کی اعلیٰ شخصیات کادورہ پاکستان شیڈول
اکتوبر 12, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔