
بین الاقوامی مالیات فنڈز(آئی ایم ایف)نےپاکستان سےگزشتہ10سال کی سپلیمنٹری گرانٹس کےسپیشل کاآڈٹ کامطالبہ کردیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈزکاتکنیکی مشن پاکستان بجٹ پراسیس کیلئےہداف پرعملدرآمد کے جائزہ کیلئےپہنچ گیا،آئی ایم ایف نےسپلیمنٹری گرانٹ پروفاقی حکومت کے اختیارات محدودکرنےکابھی مطالبہ کردیا،مشن پبلک فنانس مینجمنٹ ،بجٹ پراسیس میں تبدیلی کیلئےدئیےگئےاہداف پرعملدرآمدکاجائزہ لےگا۔
ذرائع کا مزیدکہناہےکہ پبلک فنانس مینجمنٹ کےڈیجیٹائزڈماسٹرپلان کی نگرانی کیلئےہائی پاورڈکمیٹی بنائی جائےگی،آئی ایم ایف وفدتقریباً ایک ہفتہ سےزائداہم تکنیکی معاونت فراہم کرےگا،بجٹ پراسیس کوشفاف بنانےکیلئےڈیجیٹل پبلک فنانس مینجمنٹ اسسمنٹ کاجائزہ لیاجائےگا،بجٹ سےقبل وزارت خزانہ اوروزارت منصوبہ بندی ملکربجٹ کال سرکلرجاری کریں گے۔
ذرائع کےمطابق سپلیمنٹری گرانٹس کےمیکنزم ،شفافیت اور مزید مؤثر بنانے کیلئے آڈیٹرجنرل آڈٹ کرےگا۔پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ میں بھی کچھ ترامیم ہوسکتی ہیں۔















