آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر نیا پروگرام لیا جانے کا امکان

0
127

(پاکستان ٹوڈے) ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کےپاس قرض کےنئے پروگرام میں جانے کا حتمی فیصلہ کرلیا

آئی ایم ایف سےبات چیت کیلئےفوری رجوع کیا جائے گا، ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرض کا نیا پروگرام 6 سے 8 ارب ڈالرز کا ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کیلئےشیڈول طےکیاجائےگا، ذرائع وزارت خزانہ بڑھتے قرضے اور لئے گئے قرضوں کی ادائیگی بڑا چیلنج ہے،ذرائع وزارت خزانہ

برآمدات میں اضافے،مقامی وسائل پیداکرنےتک آئی ایم ایف پروگرام میں رہناضروری ہے، ذرائع وزارت خزانہ

توازن ادائیگی اور ذخائرمستحکم رکھنےکےلئےآئی ایم ایف پروگرام میں جاناہوگا،ذرائع حکومت کو بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے کےمزید سخت فیصلےکرنا ہوں گے،ذرائع وزارت خزانہ

بیرونی مالیاتی خطرات کا مقابلہ کرنےکیلئے مارکیٹ ایکسچینج ریٹ اہم ہے، معاشی اصلاحات پرپیش رفت اورسخت مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہوگی،ذرائع وزارت خزانہ

خسارے کاشکار سرکاری اداروں میں اصلاحات درکارہیں ساتھ ہی ماحولیاتی تبدیلیوں کامقابلہ کرنے کےاقدامات کرنا ہوں گے

ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف کا موجود قرض پروگرام بھی مکمل کرنا ہوگا، آئی ایم ایف کاقلیل مدتی قرض پروگرام اپریل میں ختم ہوگا
ذرائع کا کہنا ہے قلیل مدتی پروگرام کےتحت دوسراجائزہ مذاکرات ابھی ہوناباقی ہے،

آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرے جائزہ مذاکرات رواں ماہ ہونےکا امکان ہے، موجودہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 1ارب20 کروڑڈالرز ملناباقی ہیں

Leave a reply