آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا غیر ملکی سرمایہ کاری اور سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی بارے اہم پیغام

0
109

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق ملک میں جمہوری اور سیاسی استحکام آنے کے بعد سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

غیر ملکی سرمایہ کاری، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی راہ ہموار ہوئی ہے، پاکستان کے سیاسی و معاشی استحکام سے خائف ہمارا دشمن دہشت گردی کے ذریعے ترقی کے سفر کو روکنے کے درپے ہے۔

سی پیک سمیت سرمایہ کاری منصوبوں پر کام کر رہے چینی و غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ،

ایلیٹ، ایگزیکٹو پولیس سی پیک و دیگر منصوبوں پر چینی و غیر ملکی شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ پنجاب پولیس سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ملکی ترقی کے دشمنوں اور دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائے گی۔

پنجاب پولیس کی دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف خصوصی مہم جاری

لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت قانون شکنوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ملزمان کے خلاف 49 مقدمات درج، 44 ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 987 پتنگیں، 67 چرخیاں برآمد ۔

گذشتہ 32 روز کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ کے ایکٹ کے تحت 3377 مقدمات درج، پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر سے 3505 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے 213868 پتنگیں اور 14581 چرخیاں برآمد۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپروائزری افسران کو دھاتی ڈور و پتنگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کی ہدایت ۔

دھاتی ڈور و پتنگوں سے بطور تفریح یا کاروبار منسلک ہونے والے قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب سول سوسائٹی اور شہریوں کے تعاون سے خطرناک کاروبار میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیں، آئی جی پنجاب

Leave a reply