آئی سی سی نےچیمپئنزٹرافی کیلئےکمنٹری پینل کااعلان کردیا

0
13

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نےچیمپئنزٹرافی کیلئےکمنٹری پینل کااعلان کردیا۔
کمنٹری پینل میں رمیزراجہ،وسیم اکرم اوربازیدخان شامل ہونگےجبکہ ناصر حسین،این اسمتھ،این بشپ، روی شاستری بھی میچزکےدوران تبصرہ کریں گے،ایرون فنچ،میتھیوہیڈن،میل جونزاورسنیل گواسکرکی آوازبھی سننےکوملےگی۔
مائیکل ایتھرٹن،سائمن ڈول،ڈیل اسٹین،کیٹی مارٹن،شان پولاک بھی پینل میں شامل ہیں۔
قوائدوضوابط:
چیمپئنزٹرافی کےمیچ دیکھنےکےلئےسٹیڈیم میں داخلےکےلئےاصل شناختی کارڈ کاہونالازمی ہے،ٹکٹ کی ہارڈ کاپی بھی لاناہوگی،آن لائن ٹکٹ پرداخلہ ممکن نہیں،پارکنگ کےلئےجگہ مختص کردی گئی،سٹیڈیم کےگیٹ میچ سے3گھنٹے پہلے کھل جائیں گے،میچزکےدوران ڈرون کیمروں کےاستعمال پرپابندی ہوگی۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاپہلامیچ آج کراچی کےنیشنل سٹیڈیم میں میزبان پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان کھیلاجائےگا۔میچ دوپہر2بجےشروع ہوگا۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ میگاایونٹ کاہائی ولیٹج میچ پاک بھارت ٹاکرا23فروری کودبئی میں شیڈول ہے،پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply