آئی سی سی نےچیمپئنزٹرافی 2025کےشیڈول کااعلان کردیا

0
5

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نےباضابطہ طورپر چیمپئنز ٹرافی 2025کے شیڈول کااعلان کردیا۔
آئی سی سی کےشیڈول کےمطابق چیمپئنزٹرافی میں8ممالک کی ٹیموں کےدرمیان 15میچزکھیلےجائیں گے،ٹورنامنٹ کاآغاز19فروری کوکراچی میں ہوگا،آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کافائنل 9مارچ کوکھیلاجائےگا۔
آئی سی سی کاکہناہےکہ میگاایونٹ کےمیچزراولپنڈی،لاہوراورکراچی میں  کھیلےجائیں گے،بھارت کے3گروپ میچزاورپہلاسیمی فائنل دبئی میں کھیلاجائےگا،بھارت کےکوالیفائی کرنےکی صورت میں فائنل بھی دبئی میں ہوگا۔
آئی سی سی کےمطابق گروپ اےمیں پاکستان ،بھارت،نیوزی لینڈاوربنگلہ دیش شامل جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقہ،آسٹریلیا،افغانستان اورانگلینڈ شامل ہیں۔

Leave a reply