آئی سی سی ون ڈےرینکنگ جاری:شبھمن گل پہلےنمبرپر، بابر اعظم چوتھے نمبر پر پہنچ گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نےون ڈےبیٹنگ رینکنگ جاری کردی ،بھارتی اوپنر شبھمن گل نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ پاکستان کے اسٹار بلےباز بابراعظم اپنی سالگرہ کے دن ہی چوتھے نمبر پر جا پہنچے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق شبھمن گل 784 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ افغانستان کے ابراہیم زدران نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 764 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ بھارت کے روہت شرما 756 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔
پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم جو ایک طویل عرصے تک نمبر ون پوزیشن پر براجمان رہے، اب 739 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ ان کا کیریئر بیسٹ اسکور 898 پوائنٹس ہے، جو انہوں نے 2022 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف حاصل کیا تھا۔ بھارتی اسٹار ویرات کوہلی 736 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔