آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026کاشیڈول جاری

0
3

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی)نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کاشیڈول جاری کردیا۔
آئی سی سی نے 10 ویں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ میگاایونٹ نہ پاکستان نہ انڈیابلکہ ورلڈ کپ انگلینڈ میں ہوگا،ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ سال12 جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اس عالمی ایونٹ میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انڈیا اور دو کوالیفائر ٹیموں کے ساتھ گروپ ون میں ہے۔
پاکستان اپنا پہلا میچ14 جون کو انڈیا کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلے گا۔شاہین ایونٹ کا دوسرا میچ 17 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلےگئے،جبکہ گرین شرٹس ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ کوالیفائر کے خلاف 20 جون کو ساؤتھمپٹن کھیلےگئے۔
پاکستان اپنے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 23 جون کو ہیڈنگے میں مدمقابل ہوگا۔پاکستان کا آخری گروپ میچ 27 جون کو کوالیفائر کے خلاف برسٹل کاؤنٹی گراؤنڈ میں ہوگا۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 30 جون کو اور دوسرا سیمی فائنل 2جولائی کو ہوگا۔ دونوں میچز اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

Leave a reply