آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ:سری لنکا،آسٹریلیاکامیچ بارش کےباعث منسوخ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ویمنز ورلڈکپ کاپانچواں میچ بارش کےباعث منسوخ ہوگیا،دفاعی چیمپئن آسٹریلیااورسری لنکاکوایک ،ایک پوائنٹ مل گیا۔
ایونٹ کےپہلےمیچ میں بھارت نےسری لنکاکوشکست دی تھی جس کےبعدسری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم دوسرےمیچ میں بارش کےباعث ایک پوائنٹ لینےمیں کامیاب ہوگئیں جبکہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نےآج ٹورنامنٹ میں پہلامیچ کھیلناتھاجوکہ بارش کی نذرہوگیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے زیر اہتمام خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کا تیرہواں ایڈیشن سری لنکا اور بھارت کی میزبانی میں ہورہاہے،بھارت چوتھی بارمیگاایونٹ کی میزبانی کررہاہےجبکہ سری لنکا پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ میزبانی کر رہا ہے ،ٹورنامنٹ میں چوکوں اورچھکوں کی بہارکاسلسلہ جاری ہے۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل جیتنےکیلئے نبرد آزما ہیں۔سری لنکا، بھارت، نیوزی لینڈ ،دفاعی چیمپئن آسٹریلیا شامل ہےجبکہ پاکستان ، بنگلہ دیش، انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے ایکشن میں ہوگی۔آسٹریلیا کی ویمنزٹیم نے 2022 میں اپنا ساتواں ٹائٹل جیتا تھا۔
واضح رہےکہ ایونٹ کاپہلامیچ میزبان بھارت اورسری لنکاکی وویمنزکی ٹیموں کےدرمیان کھیلاگیاجس میں بھارت نے59رنزسےکامیابی حاصل کی،جبکہ ٹورنامنٹ کےدوسرےمیچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیانے نیوزی لینڈ کو 89رنزسےشکست دی۔ایونٹ کےتیسرےمیچ میں بنگلہ دیش نےپاکستان کو7وکٹوں سے شکست دےکرٹورنامنٹ کافاتحانہ آغازکیا۔ویمن ورلڈکپ کےچوتھےمیچ میں انگلینڈنےجنوبی افریقہ کو 10 وکٹوں سےشکست دی۔















