آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر:پی سی بی کا بڑافیصلہ

0
36

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نےبڑافیصلہ کرلیا۔ شائقین کرکٹ کے لئے قذافی سٹیڈیم کے تمام میچز کے لئے داخلہ فری ہو گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کا باقاعدہ آغاز 9 اپریل سے ہوگاقذافی سٹیڈیم میں مجموعی طور پر 8 میچ کھیلے جائیں گے پاکستان اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کے ساتھ 9 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گا۔ میچ مقامی وقت کےمطابق صبح ساڑھےنو بجے شروع ہوگا ،ایونٹ کےدوسرےمیچ میں آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی میچ 11اپریل کوصبح ساڑھےنوبجےقذافی سٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔
قذافی سٹیڈیم میں تیسرا میچ بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان 13 اپریل کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 14 اپریل کو ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلا جائے گا ۔ میچ کا آغاز دوپہر 2 بجے ہو گا۔قذافی سٹیڈیم میں پانچواں میچ بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کے درمیان 15 اپریل کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا ۔
پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان 17 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں میچ کا آغاز دوپہر 2 بجے ہو گا ،ٹورنامنٹ کا 7واں میچ آئرلینڈ اورسکاٹ لینڈ کے درمیان 18 اپریل کو دوپہر 2 بجے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا، 8واں اور کوالیفائنگ راونڈ کا آخری میچ تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان19 اپریل کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، ان تمام میچز کے لئے شائقین کرکٹ کا داخلہ فری ہو گا۔

Leave a reply