آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری،بابراعظم تنزلی کاشکار

0
3

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نےٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی،قومی بلے بازبابراعظم کی رینکنگ ایک درجہ اورگرگئی ،14ویں نمبرپرچلےگئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ رینکنگ کےمطابق بھارت کےابھیشک شرمابیٹرزمیں نمبرون پوزیشن پرآگئے،ابھیشک شرماآئی سی سی رینکنگ میں پہلی بارنمبرون پلیئربنےہیں،ٹریوس ہیڈکی ایک درجہ تنزلی کےبعددوسری پوزیشن جبکہ پاکستان کےمایانازبلےبازبابراعظم کی رینکنگ ایک درجہ اورگرگئی ،14ویں نمبرپرچلےگئے۔
رینکنگ کےمطابق آسٹریلیاکےٹم ڈیوڈ12درجےبہتری کےبعد18ویں پوزیشن پرآگئے، آسٹریلیا کےکیمرون گرین64ویں نمبرسے24ویں نمبرپرآگئے۔
ٹی ٹوئنٹی بولرزمیں نیوزی لینڈکےجیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرارجبکہ آسٹریلیا کے نیتھن ایلس 7درجے بہتری کےبعدنویں نمبرپرپہنچ گئے،نیوزی لینڈکےمٹ ہینری 10درجےبہتری کےبعد19ویں پوزیشن پرآگئے۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرزرینکنگ میں بھارت کے ہردک پانڈیاکی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈکےبلےبازجورٹ پہلی پوزیشن پربرقرارہے،ٹیسٹ بولرزمیں بھارت کےجسپریت بمراکی پہلی پوزیشن ہے۔

Leave a reply