آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 35 رنز سے شکست دی

0
70

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے، نکولس پورا نے 75، راومن پاول نے 52 اور شرفین ردرفورڈ نے ناقابلِ شکست 47 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کو دوسرے میچ میں بھی نو کھلاڑی دستیاب تھے، آسٹریلوی ٹیم کے کوچنگ سٹاف نے فیلڈنگ کی۔ آل راونڈر مارکس سٹوئنس ویسٹ انڈیز پہنچ چکے تھے لیکن ان کی کٹ میامی سے تاخیر کا شکار ہوئی۔

چیف سلیکٹر جارج بیلی اور سسٹنٹ کوچز فیلڈنگ کرتے رہے، سسٹنٹ کوچ آندرے بورووچ نے پورن کا کیچ بھی ڈراپ کیا، آسٹریلیا کو نمیبیا کے خلاف پہلے میچ میں بھی نو کھلاڑی دستیاب تھے۔ آئی پی ایل پلے آف کی وجہ سے آسٹریلوی کھلاڑی تاخیر سے ویسٹ انڈیز پہنچ رہے ہیں۔

Leave a reply