آئی فون سے کمپیوٹر میں فائل شیئرنگ کا پیچیدہ عمل اب ہوا آسان

0
5

ایپل کے صارفین کیلئے خوشخبری،آئی فون اور کمپیوٹر کے درمیان فائل شیئرنگ کا پیچیدہ عمل اب آسان ہو گیا۔
آئی فون اور ونڈوز کمپیوٹر کے درمیان فائل شیئرنگ کے پیچیدہ عمل سے تنگ صارفین کیلئے مائیکروسافٹ نے بہترین فیچر متعارف کروا دیا۔مائیکروسافٹ کا نیا فیچر آئی فون اور ونڈوز کمپیوٹر کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کے عمل کی سہولت فراہم کرتا ہے، جو فی الحال فون لنک ایپلی کیشن کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔
اس فیچر کا مقصد آئی فون صارفین کیلئے فائل شیئرنگ کے تجربے کو آسان کرنا ہے، جو ونڈوز کمپیوٹر بھی استعمال کرتےہیں۔ مائیکروسافٹ کا یہ فیچر صارفین کو درپیش تاریخی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔
فون لنک ایک مائیکروسافٹ ایپلی کیشن ہے ،جو صارفین کو اپنے آئی او ایس یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز ونڈوز کمپیوٹرز سے منسلک کرتی ہے۔ یہ نوٹیفکیشنز، کال مینجمنٹ اور اب فائل شیئرنگ تک آسان رسائی کو قابل بناتا ہے۔

Leave a reply