
ایپل کےصارفین ہو جائیں ہوشیار،ماہرین نےآئی فون استعمال کرنیوالوں کو معلومات لیک ہونے کے حوالے سے کر دیا خبردار،آئی ٹی کے ماہرین نے آئی فون صارفین کیلئے ایک بگ کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا ،جو اُن کے تمام پاسورڈز کو لیک کر سکتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے ایپل صارفین کو اپنی ڈیوائس سیٹنگ چیک کرنے اور اس کو اپ ڈیٹ کرنے کے متعلق تنبیہ کی گئی ہے ،تاکہ ان کی حساس نجی معلومات کو کسی قسم کا سکیورٹی خطرہ لاحق نہ ہو۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آئی فون صارفین نے حال ہی میں آئی او ایس 18 انسٹال کیا ہے تو انہیں ڈیوائس کی ہوم سکرین پر پاسورڈز نامی ایک ایپ دِکھائی دے گی، جو خود بخود ڈاؤن لوڈ ہوئی ہوگی۔یہ ایپ تمام لاگ اِن اور پاسورڈز (جن کو صارفین نے فون کو محفوظ کرنے کی اجازت دی ہوتی ہے) کو ایک جگہ ذخیرہ کر لیتی ہے۔
جہاں یہ ٹول انتہائی کارگر محسوس ہو رہا ہے، وہیں اس کی لانچ کے بعد اس کے سسٹم میں نقص سامنے آیا ہے۔آئی ٹی ڈیویلپر اور سکیورٹی ریسرچر ٹامی میسک نے ایپ کے متعلق اس بات کی نشان دہی کی ہے کہ یہ ایپ اَن اِنکرپٹڈ، ایچ ٹی ٹی پی (ہائپر ٹیکسٹ ٹرانسفر پروٹوکول) کا استعمال کر رہی ہے،جس کا مطلب ہے کہ اگر صارف نے کسی ویب پیج پر لاگ اِن ہونے کیلئے پاسورڈز ایپ کو تفصیلات درج کرنے کی اجازت دی تو صارف کی معلومات لیک ہو سکتی ہے۔
ماہرین کے بقول اہم بات یہ ہے کہ ایپل کی ڈیوائس کے اس مسئلے کو حل کر دیا گیا ہے، لیکن صارفین کو اپنی معلومات کے محفوظ ہونے کی یقین دہانی کیلئےاپنی ڈیوائس کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔
کھلونے کے نام پر لاکھوں کی لگژری مرسڈیزگاڑی متعارف
اکتوبر 11, 2025واٹس ایپ کا نیا فیچر سٹیٹس کوئسچن متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
اکتوبر 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہورمیں دفعہ 144نافذ:نوٹیفکیشن جاری
اکتوبر 3, 2024 -
دوسراٹیسٹ:پاکستان کی بیٹنگ پھرلڑکھڑاگئی،19رنزپر2آؤٹ
اکتوبر 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔