
ایپل اپنےصارفین کیلئے کون سی نئی انقلابی تبدیلی متعارف کروا رہا ہے؟
آئی فون 16 سیریز میں ایسی تبدیلی کا امکان، جس کااس سے پہلے کبھی تصور بھی نہیں کیا گیا ۔۔۔آئی فون کے نئے ماڈلز کے حوالے سے جاری لیکس نے صارفین کو بیتاب کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے ایک نئی ٹیکنالوجی پر کام کیا جا رہا ہے، جس سے آئی فون بیٹری کو تبدیل کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔ ابھی آئی فونز کی بیٹری کو بدلنا آسان نہیں ہوتا اور کسی ماہر کی مدد لینا پڑتی ہے،مگر یورپی یونین کے نئے قانون کے باعث کمپنی کی جانب سے نئی ٹیکنالوجی پر کام کیا جارہا ہے۔
یورپی قانون کے تحت تمام سمارٹ فونز کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صارفین آسانی سے بیٹریوں کو خود تبدیل کر سکیں۔ اس مقصد کیلئے انہیں 2025 تک کی مہلت دی گئی ہے، جس کے باعث ایپل کی جانب سے ایک نئی ٹیکنالوجی پر کام کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی بیٹری ٹیکنالوجی کے باوجود صارفین کیلئے فون کو کھول کر اسے بدلنا اتنا آسان نہیں ہوگا، مگر پہلے جتنا مشکل بھی نہیں ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون 16 کے کم از کم کسی ایک ماڈل میں اس نئی بیٹری ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
ایپل کی جانب سے عموماً ہر سال ستمبر میں گرینڈ ایونٹ کے دوران نئے آئی فون ماڈلز متعارف کرائے جاتے ہیںاور اس سال بھی ستمبر میں آئی فون 16 سیریز میں بیٹری تبدیلی والی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو آئی فون 17 سیریز کے تمام ماڈلز میں اس نئی بیٹری ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
موبائل انٹرنیٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے پی ٹی اے متحرک
ستمبر 12, 2026پولینڈ میں انسانوں کے حق کیلئے روبوٹس سڑکوں پر نکل آئے
ستمبر 11, 2026ایپل نے فولڈ ایبل سمارٹ فون آئی فون ڈیو متعارف کرادیا
ستمبر 10, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کونسا پارٹی سربراہ کہاں سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہے؟
فروری 3, 2024 -
اے آئی اب ناراض بیوی کو منانے میں مددگار ہو گی
اپریل 27, 2024 -
لاہور میں رات گئے ٹریفک حادثہ
مارچ 11, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














