ایپل صارفین کیلئے خوشخبری۔ آئی فون 16 پرو میکس کیسا ہو گا؟
نئے ماڈل کی جھلک سامنے آگئی۔ اپیل کی نئی سیریز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ۔ تازہ ترین اورنئی لیک میں آئی فون 16 پرو میکس کے ممکنہ ڈیزائن کی جھلک اور ڈسپلے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ لیک کے مطابق آئی فون 16 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام سمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے۔
لیک میں بتایا گیا ہےکہ آئی فون 16 پرو میکس میں بیزل کا حجم 0.06 انچ سے بھی کم ہوگا۔آئی فون 16 پرو میکس میں 6.9 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا، جو کہ گزشتہ سال کے ماڈل سے 2 انچ بڑا ہوگا۔ البتہ یہ نیا فون آئی فون 15 پرو میکس کے مقابلے میں 4 گرام بھاری ہوگا۔لیک میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی فون 16 پرو میکس اس سائنس فکشن بارڈر لیس سمارٹ فون کے قریب تر ہوگا، جو اکثر فلموں میں دکھایا جاتا ہے۔
رواں سال کے آئی فونز میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ایپل کی جانب سے عموماً ہر سال ستمبر میں ایک ایونٹ کے دوران نئے آئی فون ماڈلز متعارف کرائے جاتے ہیں۔ایسا ہی اس سال بھی کیے جانے کا امکان ہے اور ستمبر میں ہی نئے آئی فونز متعارف کرائے جا سکتے ہیں۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
نابینا افراد اب سورج گرہن کو محسوس کرسکیں گے
اپریل 6, 2024 -
26ویں آئینی ترمیم منظور،ججزتقرری کی تفصیلا ت سامنےآگئیں
اکتوبر 21, 2024 -
انسٹاگرام میں واٹس ایپ کے ویو ونس جیسا فیچر متعارف
مئی 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔