
ایپل کے صارفین کیلئے بڑی خبر، آئی فون17 کی ٹیکنالوجی اورڈیزائن میں کیا تبدیلی متعارف کروائی جائے گی؟ایپل کےرواں سال لانچ ہونیوالے آئی فون 17 ایئر کی تصاویر لیک ہو گئیں۔
لیک ہونیوالی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئر سلم لائن آئی فون ایک لمبے کیمرے کے ماڈیول سے لیس ہو گا،نئے آئی فون کے ڈیزائن میں یہ تبدیلی گوگل کی پکسل سیریز میں نظر آنیوالے کیمرہ بار کی طرح ہے، تاہم ویب سائٹ گیجٹس 360 کی رپورٹ کے مطابق رواں برس آنیوالی آئی فون سیریز کے تمام ویریئنٹس میں ڈائنامک آئی لینڈ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں لائی جا رہی۔
رواں برس آئی فون 17 سیریز میں چار قسم کے فونز شامل ہوں گے۔ آئی فون 17، آئی فون 17 ایئر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرومیکس۔آئی فون 17 ایئر کے ڈیزائن میں ایک سنگل کیمرہ لینس، ایک فلیش اور دائیں ہاتھ کے کنارے پر ایک چھوٹا مائیکرو فون کٹ آؤٹ شامل ہو گا۔
آئی فون 17 ایئر کے ڈیزائن کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ کمپنی اپنے ایپل انٹیلی جنس سوٹ بنانے کی تیاری کر رہی ہے اوریہ تبدیلی میک او ایس سیکویا ورژن 15.3 اور آئی او ایس اور آئی پیڈ او ایس 18.3 کی آئندہ ریلیز کے ساتھ کی جائے گی۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون کن فیچرز سے لیس ہوگا؟
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایڈیلیڈکی پچ اچھی ہے،مثبت کرکٹ کھیلناہوگی،نسیم شاہ
نومبر 7, 2024 -
بنکاک میں ٹورازم فیسٹیول 2024 کی رنگینیاں جاری
مارچ 30, 2024 -
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ پر ٹارگٹڈ کاروائی
اپریل 3, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔