آئی ٹی ایجوکیشن کا اہتمام، گوگل کاطلبا کیلئے کیریئر سکالرشپ پروگرام

0
7

آئی ٹی اور ڈیجیٹل ایجوکیشن کا اہتمام، گوگل نے پاکستانی نوجوانوں کیلئےگوگل کیریئر سرٹیفکیٹ سکالر شپ کا اعلان کر دیا، جس کے تحت وہ جدید ہنر سیکھ کر عالمی سطح کے پروفیشنل سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے۔
اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق ہنر مند بنانا اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ گوگل سکالرشپ کے تحت کامیاب امیدواروں کو آئی ٹی سپورٹ، ڈیٹا اینالیٹکس، پروجیکٹ مینجمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سائبر سکیورٹی اور یو ایکس ڈیزائن جیسے ہائی ڈیمانڈ کورسز میں مفت تربیت دی جائے گی۔
تربیت کی مدت 6 ماہ ہوگی، جس کے بعد گوگل کی جانب سے باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ درخواست دینے کیلئے کسی سابق تجربے یا ڈگری کی شرط نہیں رکھی گئی، صرف سیکھنے کا جذبہ اور کورس مکمل کرنے کا عزم ضروری ہے۔یہ کورسز آن لائن پلیٹ فارم کورسیرا (Coursera) پر دستیاب ہوں گے۔
درخواست دینے کی کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں، تاہم خواہشمند نوجوانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد رجوع کریں۔ مزید معلومات اور درخواست کیلئے گوگل کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جا سکتی ہے۔

Leave a reply