آج بارش کب اورکہاں ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

آج بارش کب اورکہاں ہو گی؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں کہیں ہلکی، تو کہیں تیز بارش متوقع ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں خطہ پوٹھوہار،جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب میں بارش ہو گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ شدید بارش سے نارووال، سیالکوٹ، گجرات،جہلم،منڈی بہاؤالدین ،گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔
بارش کی وجہ سے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے جبکہ کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔