آج بارش ہوگی یانہیں؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

آج بارش ہوگی یانہیں؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ،تاہم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز بارش بھی ہونے کی توقع ہے۔