آج جعلی وزیر اعلیٰ کا ‘انتخاب’ کیا گیا، ترجمان تحریک انصاف

0
118

پاکستان ٹوڈے کے مطابق ترجمان تحریک انصاف نے بیان میں کہا کہ دھاندلی زدہ نتائج کے ذریعے غیر آئینی پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر براجمان ہونے والے آج پنجاب کی ایک جعلی وزیر اعلیٰ کا ‘انتخاب’ کررہے ہیں، سالہا سال سے ملک و قوم کو لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والا خاندان آج ایک بار پھر پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کرنے کیلئے سرگرم ہے۔

پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر کرفیو نافذ کر کے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اورمنتخب اراکین کو اجلاس میں شرکت سے روکنا غیرآئینی اور شرمناک ہے، ایک شکست زدہ خاتون کو اقتدار کی کرسی تک پہنچانے کیلئے عوام کا مینڈیٹ چرانے کے بعد اب ایوان کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف بدترین ریاستی جبر اور دھاندلی کے باوجود ایک نشست بھی حاصل نہ کرپانے والی مریم نواز کو عوام کی مرضی کے خلاف وزارت اعلیٰ کی کرسی کی خواہش کرتے ہوئے شرم آنی چاہیئے، اربوں کی کرپشن کے کیسز میں سزایافتہ ایک مجرمہ کی ترجیح عوام کی فلاح و بہبود نہیں بلکہ قومی خزانے پر ہاتھ صاف کر کے شریف خاندان کی جائیداد میں مزید اضافہ ہے۔

تحریک انصاف بدترین ریاستی جبر اور دھاندلی کے باوجود ایک نشست بھی حاصل نہ کرپانے والی مریم نواز کو عوام کی مرضی کے خلاف وزارت اعلیٰ کی کرسی کی خواہش کرتے ہوئے شرم آنی چاہیئے، اربوں کی کرپشن کے کیسز میں سزایافتہ ایک مجرمہ کی ترجیح عوام کی فلاح و بہبود نہیں بلکہ قومی خزانے پر ہاتھ صاف کر کے شریف خاندان کی جائیداد میں مزید اضافہ ہے۔

Leave a reply