آج سونے کی فی تولہ قیمت کیا ہے؟

0
160

پاکستان ٹوڈے: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا، سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 200 کی سطح پر مستحکم ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 97 ہزار 360 روپے پر مستحکم ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 2198 ڈالرز پر مستحکم رہی ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 2600 روپے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا تھا ہفتے کے پہلے کاروباری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 200 کی سطح پر مستحکم ہے۔ آخری روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

 

Leave a reply