آج سے 17 نومبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

0
29

سکولوں اور کالجوں کے طلبا کیلئے اہم خبر،آج سے 17 نومبر تک ہائیر سکینڈری سکولز بارہویں جماعت اور اے لیولز تک تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں سموگ کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سکولوں کے بند رہنے کے حوالے سےڈی جی ماحولیات پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سکولز بند رہنے کے فیصلے کا اطلاق 7 سے 17 نومبر تک ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اس دوران نجی و سرکاری سکولز آن لائن کلاسز پر منتقل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، قصور ، ننکانہ صاحب گوجرانوالہ، گجرات، حافظہ آباد، منڈی بہاالدین ،سیالکوٹ ،نارووال ،فیصل آباد، چنیوٹ ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال میں بھی سکولز بند رہیں گے۔

Leave a reply