آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
77

آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم شدید سردرہے گا،جبکہ ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں برفباری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے ،جبکہ آزاد کشمیر اور بالائی خیبر پختونخواکے بعض حصوں میں کہیں ہلکی، تو کہیں تیز بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورپہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے،اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے،پنجاب اوربالائی سندھ میں صبح اوررات میں شدید دھند چھائے رہنےکی توقع ہے۔شمال مغربی بلوچستان میں چندمقامات پربارش اور برفباری کاامکان ہے۔خیبرپختونخوامیں موسم سرداورپہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کاامکان ہے۔کشمیراورگلگت بلتستان میں موسم شدیدسرداورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply