آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، جبکہ کراچی ، کشمیر اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، تاہم اسلام آباد، مری، گلیات سمیت خیبر پختونخوااورگلگت بلتستان میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور گردونواح میں موسم خشک رہے گا، تاہم صبح اور رات کے وقت سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ دن کے وقت تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم چترال، دیر اور سوات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش یا برفباری ہو سکتی ہے۔اُدھرگلگت بلتستان اور کشمیر کےمتعدد علاقوں میں شدید سردی اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔















