آج موسم کیسارہےگامحکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

0
43

ملک بھرمیں آج موسم کیسارہےگامحکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے ۔ کشمیر شمال مشرقی پنجاب خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں موسم گرم رہنے اور حبس کے علاؤہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔ سوات، کوہستان، ایبٹ آباد ،ہری پور خیبر، مالاکنڈ اور باجوڑ میں بارش متوقع ہےجبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق مری ،گلیات، راولپنڈی ،اٹک، چکوال، جہلم اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے، لاہور ،اوکاڑہ، قصور ،حافظ آباد، فیصل آباد ،نارووال اور بہاولنگر میں بھی بارش متوقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا ۔بارکھان، ژوب ،کوہلو ،سبی، لسبیلہ ،آواران اور خضدار میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

Leave a reply