آج موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

آج موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،جبکہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھا ئے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ آج سے ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں آج رات سے 23 جنوری کے دوران اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔















