آج کادن تاریخی ہے،غزہ،مغربی کنارےمیں خونریزی ختم ہوگئی،فلسطینی صدر

فلسطینی صدرمحمودعباس نےکہاہےکہ آج کادن تاریخی ہے،غزہ،مغربی کنارے میں خونریزی ختم ہوگئی۔
فلسطینی صدرمحمودعباس نےجنگ بندی کےبعداسرائیلی ٹی وی کو پہلا انٹرویو دیتے ہوئےکہاکہ جنگ بندی کےبعدامن،سلامتی اوراستحکام برقراررہنےکی امیدہے ،آج کادن تاریخی ہے، غزہ،مغربی کنارےمیں خونریزی ختم ہوگئی۔
یادرہےکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےپیش کیےگئے20نکاتی غزہ امن منصوبے کےتحت حماس اور اسرائیل کےمابین مذاکرات ہوئےجو کہ کامیاب ہوگئے اور پھرمنصوبہ غزہ پرنافذالعمل ہوگیا۔
واضح رہےکہ غزہ پراسرائیلی جارحیت کےخلاف امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے 20 نکاتی غزہ امن منصوبہ پیش کیاتھا،جس میں سے فلسطینی تنظیم حماس نےامریکی صدر کے پیش کیےگئےمنصوبےکی چندشرائط مان لی تھی۔جس کی وجہ سےمذاکرات کاسلسلہ شروع ہواتھا۔جوکہ کامیاب ہوگیا۔