آج کل ریہرسل کےبجائےمیک اپ کوترجیح دی جاتی ہے،توقیرناصر

0
11

پاکستان شوبزانڈسٹری کےسنیئراداکار توقیر ناصر نےکہاہےکہ اداکار اور اداکارائیں اگر میک اپ کے بجائے اتنا وقت ریہرسل میں لگائیں ،تو پھر سے معیاری اور اچھا کام دیکھنے کو ملے گا۔
حال ہی میں شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکارتوقیرناصرنےایک نجی ٹی وی کے شو میں بطورمہمان شرکت کی۔جہاں پراُن سےمختلف قسم کےسوال وجواب کئے گئے ،اداکار نےاپنےکیریئراورزندگی سےمتعلق کھل گفتگوکی۔
اداکارتوقیرناصرسےآج کل کی فلم اورڈارمہ انڈسٹری کےبارےمیں سوال کیا گیا جس کااُنہوں نےبڑاہی دلچسپ جواب دیا،اداکار نےکہاکہ اب ہم محنت سے کتراتے ہیں، آج کل ریہرسل کو بالکل نظر انداز کردیا گیا ہے،خوش قسمتی سے مجھے اشفاق احمد اور یاور حیات کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جنہوں نے بہت کچھ سکھایا۔
توقیرناصرنےکہاکہ نئے آنے والے اداکار اپنے کردار کو سمجھنے اور سکرپٹ پر کام کرنے کے بجائے سارا فوکس میک اپ پر رکھتے ہیں، اداکار اور اداکارائیں اگر میک اپ کے بجائے اتنا وقت ریہرسل میں لگائیں تو پھر سے معیاری اور اچھا کام دیکھنے کو ملے گا۔

Leave a reply