گرمیوں میں لوگ مختلف قسم کے ٹھنڈے مشروبات کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ایسےہی مشروبات میں سے ایک لسی بھی لوگوں کے معمول میں شامل ہوتی ہے۔ مگر آج آپ جان سکیں گے پودینے کی لسی بنانے کا طریقہ۔ جو ذائقے اور تاثیر میں بہت ہی عمدہ ہے۔ اسے منٹ لسی بھی کہا جاتا ہے۔
یہ روایتی لسی کی ترکیب کی ایک جدید شکل ہے جس میں پودینہ شامل کر کے اس کے ذائقے کو مزید خوشگوار بنایا گیا ہے۔ آئیے آپ کو اسے بنانا سیکھاتے ہیں۔
اجزاء
دہی 1 کپ
دودھ ¼ کپ
زیرا ½ چائے کا چمچ
پودینہ پتے 10 – 12
نمک۔ حسبِ ذائقہ
برف حسبِ ضرورت
ترکیب۔ ایک کپ دہی بلینڈ کریں۔
دودھ ، زیرہ ، پودینہ کے پتے ، نمک شامل کریں۔
برف ڈال کر پودینے کے پتوں سے گارنش کریں۔
اس مقدار سے ایک بڑا گلاس لسی کا تیار ہوگا۔ زیادہ گلاس تیار کرنے کےلئے اسی تناسب سے اجزا بڑھا لیں۔ مہمانوں کو پیش کرنے کےلئے بہترین مشروب ہے۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔