آذربائیجان ایئرلائن کاطیارہ کیسےتباہ ہوا،تفصیلات سامنےآگئیں

0
4

یورپی میڈیانےدعویٰ کیاہےکہ آذربائیجان ایئرلائن کاطیارہ ممکنہ طورپرمیزائل لگنے سےتباہ ہوا۔
یورپی میڈیا کےمطابق آذربائیجان ایئرلائن کےطیارےکوروسی یاچیچن فورس نےمبینہ طورپرغلطی سےنشانہ بنایا،لینڈنگ کی کوشش کےدوران مسافروں نےدھماکےکی آوازسنی،آذربائیجان ایئرلائنز کے طیارے میں67افراد سوار تھے، 38ہلاک ہوگئے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزطیارہ آذربائیجان کےدرالحکومت باکو سے چیچنیا جارہاتھا ،مسافرطیارہ قازقستان کےشہراقتاؤکےقریب حادثےکا شکارہواتھا، طیارےمیں مجموعی طورپر 67مسافر اور 5عملےکے افراد سوار تھے ۔

Leave a reply