آذربائیجان جانیوالے پاکستانی سیاحوں کیلئے خوشخبری

0
5

آذربائیجان جانے کے خواہشمند پاکستانی سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری،کیا آپ سستے میں آذربائیجان کی سیاحت کرنا چاہتے ہیں؟
آذربائیجان نے پاکستانی سیاحوں کیلئے آسانیاں پیدا کردیں۔پاکستانی شہری انتہائی کم فیس ادا کرکے سیاحتی ویزا حاصل کرنے کے بعد آذربائیجان کا دورہ کر سکتے ہیں۔آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان سمیت کئی ممالک کے شہریوں کو ای وزٹ ویزا جاری کرنے کیلئے ایک آن لائن سروس بھی متعارف کرائی ہے۔
آذربائیجان پاکستان کے سیاحوں کیلئے دو اقسام کے وزٹ ویزے سٹینڈرڈ اور ارجنٹ پیش کرتا ہے۔پاکستانی سیاح تین آسان مراحل میں آسان ویزا سسٹم کے ذریعے ای وزٹ ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔آذربائیجان حالیہ چند برسوں کےدوران دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے ایک بہترین مقام کے طور پر ابھرا ہے۔
آذربائیجان دنیا بھر سے آنیوالےسیاحوں کیلئے تاریخی مقامات کیساتھ جدید فن ِتعمیرات اور لذیذ کھانوں کااہم مرکزہے۔اس کا دارالحکومت باکو سب سے مقبول سیاحتی شہر ہے، جو اپنے متحرک ماحول، جدید اور تاریخی مقامات کے امتزاج کے حوالے سے مشہور ہے۔یہاں آنیوالےسیاح یونیسکو کی فہرست میں درج قدیم ترین اچاری شہر Icherisheher جاسکتے ہیں، مشہور فلیم ٹاورز کودیکھ سکتے ہیں اور بحیرہ کیسپین بلیوارڈ کے ساتھ چہل قدمی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

Leave a reply