آرمی ایکٹ میں ترمیم،سروسزچیفس کی مدت 5سال ہوگی،قائم مقام صدرنےبل پردستخط کردیے

0
34

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے ایوان زیریں اورایوان بالاسےمنظوربلزپردستخط کردئیےجس کےبعداب تمام بلزقانون کی حیثیت اختیارکرگئے۔
ذرائع کےمطابق قائم مقام صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر دستخط کر دیے ۔ قائم مقام صدر مملکت نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل اور ائیر فورس ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے۔
قائم مقام صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کے بلز پر بھی دستخط کردئیے۔ قائم مقام صدر کے دستخط کے بعد تمام چھ بلز قانون بن گئے۔
خیال رہےکہ قومی اسمبلی نےگزشتہ روزججز اورآرمی ایکٹ میں ترمیم کےبل منظورکرلیےتھے،جس کےبعدآج قائم مقام صدرمملکت یوسف رضاگیلانی کےدستخط کےبعدتمام بل قانون بن گئے ہیں۔
واضح رہےکہ قومی اسمبلی نےآرمی ایکٹ اور ججز ایکٹ میں ترمیم کے بل منظور کرلیے، آرمی، نیول اور ائیر فورس ایکٹ میں ترمیم کے مطابق سروسز چیفس کے عہدے کی مدت اب تین سے بڑھاکر پانچ سال کردی گئی۔
قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 9 سے 12 کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا۔قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی یہ بلز منظور کرلیے تھے۔

Leave a reply