آرمی چیف جنرل عاصم منیرسےسعودی وزیرسرمایہ کاری کی ملاقات

0
27

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرسےسعودی عرب کےوزیربرائےسرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح نے ملاقات کی۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےجاری کردہ بیان کے مطابق سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکے ساتھ ملاقات میں شریک ہوا ۔
آرمی چیف اور سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دونوں برادر ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر غور کیا گیا۔
آرمی چیف نے پاکستان کے لیے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی غیر متزلزل حمایت پر تعریف اور شکر گزاری کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے پاکستان کے عوام کے دلوں میں سعودی عرب کے لیے پائے جانے والے گہرے احترام اور اخوت کے جذبات کو اجاگر کیا ۔
آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکاکہناتھاکہ سعودی وفد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے گہرے برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

Leave a reply