
آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرسےکمانڈربحرین نیشنل گارڈنےملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور اور خطےکی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج کاکہناتھاکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کےاموراورخطےکی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیااوردوطرفہ فوجی تعلقات بڑھانےپربھی گفتگوکی گئی۔
آئی ایس پی آرکامزیدکہناتھاکہ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےسیکیورٹی چیلنجز سےنمٹنےکےلئےتعاون پرزوردیااورخطےمیں امن واستحکام کوفروغ دینےمیں تعاون کی اہمیت پرزوردیاگیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق کمانڈربحرین نیشنل گارڈنےپاک مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی متزلزل کوششوں کوبھی سراہاگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف دورہ سعودی عرب پرروانہ
مارچ 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔